چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت دیدی ،
پانچ دسمبر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات کو واپس لینے حکم نامہ جاری کردیا ، اپوزیشن لیڈر بیمار اورملک سے باہر ہیں ، حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے ،اٹارنی جنرل ، قائد حزب اختلاف سے فون پر بھی بات ہوسکتی تھی ، ہوسکتا ہے اپوزیشن لیڈر کی واپسی ہو اور وزیر اعظم دورے پر چلے جائیں ،چیف جسٹس
پیر 24 نومبر 2014 22:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات کو واپس لینے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت 5 دسمبر تک مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کرے بصورت دیگر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی حتمی تاریخ پر چیف جسٹس کے احکامات موثر ہوجائیں گے اور جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات الیکشن کمیشن سے لے کر واپس سپریم کورٹ منتقل ہوجائیں گی جبکہ چیف جسٹس کے اس فیصلے سے الیکشن کمیشن کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن لیڈر بیمار ہیں اورملک سے باہر ہیں جب کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ اس عہدے کے لئے تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کیا جائے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے مزید وقت دیا جائے جس پر جسٹس گلزار نے ریمارکس میں کہا کہ قائد حزب اختلاف سے فون پر بھی بات ہوسکتی تھی، آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی ریکارڈ ہوگا وہ عدالت میں پیش کردیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.