خواتین کو معاشرے میں عزت و احترام کے ساتھ ساتھ جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ،اسدقیصر،
کم سنی و زبردستی کی شادی کی روک تھام کے لئے جلد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیا جائیگا،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
منگل 25 نومبر 2014 19:06
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں عزت و احترام کے علاوہ جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔کم سنی و زبردستی کی شادی کی روک تھام کے لئے جلد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک مقامی ہوٹل میں ”گھریلو تشدد و کم سنی کی زبردستی شادیوں“ کے موضوع پر منعقدہ صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے مشیر وزیراعلیٰ برائے قانون عارف یوسف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر نے کہا کہ خواتین ملک کی نصف آبادی ہیں جو معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار کی حامل ہیں صوبائی حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد او ر کم سنی کی زبردستی شادیوں کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتے ہیں اسی لئے اس ضمن میں جلد ہی خیبر پختونخو ا اسمبلی میں بل پیش کرکے قانون سازی کی جائے گی تاکہ اس غیر فطری عمل کا سد باب کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تشدد اور ناانصافی کی کسی سطح پر بھی حمایت نہیں کی جاسکتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.