اووربلنگ کیس ،قائمقام سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں بروقت جواب داخل نہ کرانے کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
منگل 25 نومبر 2014 21:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزارت پانی و بجلی کے قائمقام سیکرٹری یونس ڈاگا نے بجلی کے اوور بلوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بروقت وزارت کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے کے ذمہ دار افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے بجلی کی اوور بلنگ سے متعلق کیس میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے اور سیکرٹری یونس ڈاگا کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سیکرٹری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے اوور بلوں سے متعلق وزارت کے ایک جوائنٹ سیکرٹری نے جواب تیار کر کے ایڈمن برانچ میں بھجوا دیا تھا او رانہیں ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ یہ جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بروقت جمع کرا دیاجائے تاہم فائل ایڈمن برانچ میں ہی پڑی رہ گئی اور عدالت میں جواب جمع نہ کرانے کی وجہ سے جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی سیکرٹری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا تھا جس پر وفاقی سیکرٹری یونس ڈاگا نے سست روی اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.