30نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنان تمام رکاوٹیں توڑکر اسلام آباد پہنچیں گے،اعظم سواتی،
حکومت کے ڈبوں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائیں گے ،صوبائی صدر پی ٹی آئی
منگل 25 نومبر 2014 23:23
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو تحریک انصاف کے غیور کارکنان تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔حکومت کی جانب سے لگائے گئے ڈبوں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائیں گے ،حکومت جنگ چاہتی ہے تو جنگ کرینگے لیکن کسی صورت اپنے جمہوری و آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشتر ہال پشاور میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی کنونشن اور دلہ ذاک روڈ پر حلقہ پی کے 1و این اے ون کے ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نشتر ہال کنونشن میں تحریک انصاف کے صوبائی صدراعظم سواتی، جنرل سیکرٹری خالد مسعود ،ضلعی صدر ایم پی اے یاسین خلیل،جنرل سیکرٹری یونس ظہیر مہمند،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ عارف یوسف،مشیر وزیر اعلیٰ فضل الہیٰ،انجینئر حامد الحق،ایم پی اے زرین ریاض،مکرم آفریدی جبکہ دلہ ذاک روڈ کنونشن میں صوبائی صدراعظم سواتی اور جنرل سیکرٹری خالد مسعود کے علاوہ صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی،مشیر وزیر اعلیٰ اشتیاق ارمڑ،ایم پی ایز فضل الہی،زرین ریاض ،جہانزیب خان سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.