30نومبر کے احتجاج کو حکو مت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘میاں محمود الرشید ،
حکمران فوری اقتدار چھوڑ دیں ورنہ 30نومبر کو قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے
منگل 25 نومبر 2014 23:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران فوری اقتدار چھوڑ دیں ورنہ 30نومبر کو قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے ‘حکمران تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہر اساں کر نے کیلئے پو لیس اور دیگر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر کارکنان تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچے گے ۔
وہ قائد حزب اختلاف پبلک سیکرٹر یٹ میں تحر یک انصاف سمن آباد ٹاؤن کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر رکن قومی اسمبلی شفت محمود ‘حاجی فیاض ، حاجی نو ید انجم ،چوہدری عظمت ، منصور نومی ، ڈاکٹر رانا احسام ، میا ں شکیل ، فیصل عمران ، زاہدوریاہ ، عدنا ن ملک ،ساجدہ ملک ، شاہینہ کو ثر ، میڈ م شاہین اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمران تحر یک انصاف کے لوگوں کی گر فتاریوں اور نظر بند یوں کی حر کت کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دیں گے ‘30نومبر کے احتجاج کو حکو مت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ہم ملک اور قوم کیلئے اپنی جانیں دینے سے بھی گر یز نہیں کر ینگے ۔
۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظر ے اور اصول کی جنگ لڑ رہی ہے اواس کیلئے ہمیں جو بھی قر بانی دینا پڑ یگی ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران 30نومبر کے احتجاج کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے اگر حکمرانوں نے تحر یک انصاف کے لوگوں کو گر فتار یا انکو نظر بند کر نے کی کوشش کی تو انکا یہ اقدام انکی سیاست موت ثابت ہو گا۔ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ عوام نے 30نومبر کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور تحر یک انصاف کی اس کیلئے تیاریاں ضرورشور سے جا ری ہیں اور ہم ثابت کر ینگے کہ عوام حکمرانوں کے خلاف اور عمران خان اور انکی پالیسوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان کی سب سے غیر مقبول جماعت بن چکی ہے اور عوام (ن) لیگ کی نااہل حکومت کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 30ملک میں تبدیلی اور کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمہ کا دن ثابت ہو گا اور کارکنوں کا جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ فتح تحر یک انصاف کا مقدر ہے ۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.