سعودی عرب کا مقامات مقدسہ کے درمیا ن چلنے والی ٹرین کی آزمائش بہت جلد شروع ہونے کا اعلان

بدھ 26 نومبر 2014 11:17

سعودی عرب کا مقامات مقدسہ کے درمیا ن چلنے والی ٹرین کی آزمائش بہت جلد ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) سعودی حکومت نے سال 2015 ء کے آغاز سے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ریل گاڑی چلانے کا اعلان کر دیاہے ۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 480 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے کل 35 ریل گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا جن میں سے پہلی رواں سال کے آخر میں مملکت میں پہنچ جائے گی ۔منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مدینہ میں میقات مسجد کے قریب سٹیشن تعمیر کرنے پر غورو خوص جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریل گاڑی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور جدہ، کنگ عبدلعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے قریب سے گزرے گی۔جدہ اور مکہ کے درمیان سات ریل گاڑیاں ،مکہ اور مدینہ کے درمیان دو اور مکہ اور رابغ کے درمیان چار ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی ۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہر ریل گاڑی فی گھنٹہ 20000 مسافر لے جائیگی۔

متعلقہ عنوان :