ایران نیوکلیئر پروگرام پر گھٹنے نہیں ٹیکے گا،آیت اللہ خامنہ ای
بدھ 26 نومبر 2014 12:27
تہران (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران اپنے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر ’گھٹنے نہیں ٹیکے‘ گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر مسئلے پر تکبر کرنے والوں نے ایران کو اپنے گھٹنوں پر لانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اور نہ کرپائیں گے۔
ایران افسران اکثر مغربی حکومتوں کو متکبر کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں نے پیر کے روز کہا تھا کہ نیوکلئر معاہدے پر بات چیت غیر حتمی رہی ہے اور اس حوالے سے جامع معاہدہ آئندہ سال جون 30 تک ملتوی ہوگیا ہے۔پالیسی معاملات پر ایران کے سپریم لیڈر کی بات حتمی سمجھی جاتی ہے چاہیں وہ معاملہ ملکی ہو یا غیر ملکی۔(جاری ہے)
ایران کی سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقبل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے ساتھ ساتھ جرمنی سے بات چیت ہوئی تھی۔
صدر حسن روحانی نے گزشتہ سال ان مذاکرات کو بحال کیا تاکہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کا خاتمہ کیا جاسکیتاہم پارلیمنٹ میں سخت گیر موقف رکھنے والوں اور دیگر طاقتور اداروں مثلاً فوج اور عدلیہ مذاکرات کو مشکوک انداز میں دیکھتے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ نیوکلیئر پروگرام پر ایران بہت زیادہ مراعات دینے کو تیار ہوگیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.