کراچی، تحریک انصاف سندھ پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی اور خود ساختہ عہدے اور متوازی تنظیم کا اعلان کرنے والے رہنماؤں کی بنیاد ی رکنیت معطل کردی
بدھ 26 نومبر 2014 21:04
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی کمیٹی کی سفارش اور متفقہ قرارداد کی روشنی میں پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے اور خود ساختہ عہدے اور متوازی تنظیم کا اعلان کرنے والے کراچی کے رہنماؤں اشرف قریشی ، شیرین خان اور دیگر رہنماؤں کی بنیاد ی رکنیت معطل کردی ہے ۔
(جاری ہے)
مذکورہ رہنماؤں کو خود ساختہ عہدوں کا اعلان کرنے سے متعلق پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے تاہم انہوں نے کسی نوٹس کا جواب دینے کے بجائے وہ مسلسل خود ساختہ عہدے کو میڈیا اور پارٹی میں استعمال کرتے رہے تھے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے مذکورہ رہنما پارٹی قیادت کے خلاف خود ساختہ متوازی عہدوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ پارٹی تنظیم میں بھی مسلسل مداخلت اور خود کو کراچی کا صدر متعارف کرارہے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی کے صدر انجینئر نجیب ہارون ہیں جو کہ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر بھی ہیں جنہیں چیئرمین عمران خان نے کراچی کے صدر کی اضافی ذمہ داری کے لیے نامزد کیا تھا ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.