جماعت اسلامی نے سرگودھا ہسپتال میں26بچوں کی ہلاکت پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی،
ڈی ایچ کیو سرگودھا میں اتنی بڑی تعداد میں مسلسل ہلاکتیں حکومت کیلئے الارمنگ اور توجہ طلب ہے، معصوم زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کوبھی نہیں دی جاسکتی،جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 26 نومبر 2014 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سرگودھا میں26بچوں کی ہلاکت پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کروائی جانے والے تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ ”ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک ہفتے سے مسلسل بچوں کی اموات ہورہی ہیں اور اب تک26بچے وفات پاچکے ہیں۔
جس کی بنیادی وجہ انکوبیٹرزکی کمی،آکسیجن کی عدم دستیابی اور عملے کی غفلت اور لاپرواہی ہے۔DHQسرگودھا میں بچوں کی مسلسل ہلاکتیں حکومت کے لئے الارمنگ اور توجہ طلب ہے۔ضرورت ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مشینری اور سہولیات کوبہتر بنائے تاکہ اس طرح ہونے والے جانی نقصان سے بچاجاسکے“۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لے کر انہیں قرار واقعی سزادے۔
معصوم زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کوبھی نہیں دی جاسکتی۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر انتظامیہ غفلت کی نیند سورہی ہے۔جب تک حکمران عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کردیتے ایسے واقعات آئے روز ہوتے رہیں گے۔حکومت مزیدقیمتی جانوں کے ضیاع کوروکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.