پاکستان کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں اہم کامیابی ،سرمایہ کاروں کا اعتماد ،

حکومت ایک ارب ڈالر مالیت کے پانچ سالہ سکوک بانڈز کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیاب فروخت

بدھ 26 نومبر 2014 21:30

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں اہم کامیابی ،سرمایہ کاروں کا اعتماد ، حکومت ایک ارب ڈالر مالیت کے پانچ سالہ سکوک بانڈز کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیاب فروخت ، حکومت50کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز فروخت کرنا چاہتی تھی تاہم ایک ارب ڈالر کے بانڈز فروخت ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو لندن میں پاکستان کے پانچ سالہ سکوک بانڈز 6.75 فیصد منافع پر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت ہوگئے ۔ حکومت 50 کروڑ ڈالر کے فروخت کرنا چاہتی ہے لیکن سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث سکوک بانڈز ایک ارب ڈالر کے فروخت کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :