آئی جی پولیس بلوچستان نے قائمقام ڈی ایس پی شالکوٹ اور ایس ایچ او نیو سریاب کو معطل کردیا

جمعرات 27 نومبر 2014 17:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش نے قائمقام ڈی ایس پی شالکوٹ اور ایس ایچ او نیو سریاب کو فوری طو رپر معطل کردیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو بائی پاس کے علاقے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور تین زخمی ہوگئے تھے جس پر آئی جی پولیس نے فوری طو رپر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی کمیٹی نے جمعرات کو رپورٹ دیدی جس میں قائمقام ڈی ایس پی شالکوٹ امیر شفقت جنجوعہ اور نیو سریاب ایس ایچ او نور بخش کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے کہ انہوں نے بروقت پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہم نہیں کی تھی جس کی وجہ سے یہ المناک سانحہ پیش آیا جس سے تین خواتن سمیت چار افراد کی جانیں #ضائع ہوگئیں تین افراد شدید زخمی ہوگئے رپورٹ ملنے پر آئی جی پولیس نے فوری طو رپر قائمقام ڈی ایس پی شالکوٹ اور ایس ایچ او نیو سریاب کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :