اصل دھرنا تو 30 نومبر کے بعد ،کل شام دھاندلی کی ثبوت پیش کروں گا: عمران خان
جمعرات 27 نومبر 2014 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے دھرنا شروع کیا تو کئی لوگ ملنے آ نے لگے، اب ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت بھی آ چکے ہیں اور کل شام پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے ثبوت پیش کروں گا، حکومت ہمارے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم اسلام آبا دمیں اپنے کارکنوں کا استقبال کریں گے اور 30 نومبر کے بعد اصل دھرنا شروع ہو گا۔
ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اور آصف زرداری نے سندھ میں دھاندلی کیہے، جہاں جہاں تحقیقات ہوں گی یہ لوگ ننگے ہوتے جائینگے، اس لئے ضروری ہے کہ دھاندلی کی آزاد تحقیقات کی جائیں،کل پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حلقوں کے بارے میں بتائیں گے کیسے کیسے دھاندلی کی گئی اور کس کس نے کی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس کے بعد سے کنٹینر پر رہوں گا اور اپنے کارکنوں کا استقبال کروں گا، عوام کی بڑی تعداد دھرنے میں شامل ہونے جا رہی ہے اور 30نومبر کے بعد دھرنا اپنے عروج پر ہو گا، اسی لئے ہم نے نئے ترنے بھی بنا لئے ہیں۔
کپتان نے الزام عائد کیا کہ ماہ اگست میں آصف زرداری ڈھائی کروڑ روپے کے چارٹرڈ طیارے پر چین گئے اور یہ رقم حکومت پاکستان نے ادا کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.