مٹھی اور سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی اموات مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے ،تھر کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ کروزیراعظم نے ثابت کیاکہ وہ پنجاب کے وزیر اعظم ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت نے مستقبل کے معماروں کو بھوکے پیاسے مرنے کیلئے چھوڑ دیا،ہر روز صبح اٹھ کر اخبارات اور نیوزچینلوں پرمعصوم بچوں کی اموات کی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں،بے مقصد اجلاسوں اور بیرون ملک کے سفر پرجواخراجات آتے ہیں ان سے ہزاروں خاندانوں کی کفالت کی جاسکتی ہے، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو اس موقع پر تنہا چھوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتی ہے،
مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کی اجلاس سے خطاب
جمعرات 27 نومبر 2014 23:26
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تھر اور سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی اموات مجرمانہ غفلت کا نیتجہ ہے ،سرگودھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیرمعیاری ادویات اور ناقص طبی سہولتوں کی وجہ سے ہفتے بھر میں درجنوں بچے موت کے منہ میں چلے گئے ،جبکہ تھرسے منتخب ہونے والے نمائندوں کو ذاتی مفادات نے بے حس کررکھا ہے،جبکہ تھر کے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ کروزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعظم ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کی بھوک سے منہ پھیرنے کا مقصد واضح ہے کہ وفاق پیپلزپارٹی کو اس موقع پر تنہا چھوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت کواپنی گڈ گورننس کو بول بالا کرنے سے پہلے سرگودھا ہسپتال میں 26بچوں کی اموات کا جواب بھی دینا چاہیے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.