اسپین میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں 4 پادری گرفتار

جمعہ 28 نومبر 2014 12:22

اسپین میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں 4 پادری گرفتار

بارسلونا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پولیس نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں 4پادریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیر داخلہ ” خرخے فرنینڈس دیاز“ نے انکشاف کیا ہے کہ اسپین میں چار پادریوں کو بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پادریوں کو ایک 24سالہ نوجوان کی جانب سے اس ضمن میں ویٹی کن کو لکھے گئے ایک خط کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جو ایک ہفتہ قبل لکھا گیا تھا تاہم ویٹی کن کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے عدالت نے اس ضمن میں 12افراد سے پوچھ گچھ کی۔غرناطہ آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سے ویٹی کن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پوپ فرانسیس نے بھی نوجوان کے خط ملنے کے بعد اس کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ویٹی کن کی ایک اہم شخصیت نے خط لکھنے والے نوجوان کو فون کرکے باضابطہ طور پر معذرت کی ہے جبکہ دوسری طرف پولیس کی گرفتار کئے گئے پادریوں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :