سینکڑوں اسرائیلی عربوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل تصاویر پر دوسرے درجے کا شہری کی مہر لگا لی

جمعہ 28 نومبر 2014 12:46

سینکڑوں اسرائیلی عربوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل تصاویر پر دوسرے درجے ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) اسرائیلی حکومت کے ایک نئے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاجاً سینکڑوں اسرائیلی عربوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل تصاویر پر دوسرے درجے کا شہری کی مہر لگا لی ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق یہ احتجاج حیفہ سے تعلق رکھنے والی گرافک ڈیزائنر ثنا جمالیہ نے شروع کیا۔یہ احتجاج اس مجوزہ قانون کے خلاف ہو ا جس کے تحت اسرائیل میں شہری حقوق کے حصول کیلئے یہودی ہونا لازم ہوگا۔

وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو اس قانون کے حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے تحت غیر یہودی آبادی کو بھی انفرادی سطح پر حقوق ملیں گے۔خود کو اسرائیل کا فلسطینی شہری کہنے والی ثنا جمالیہ سے فیس بک پر دیگر سینکڑوں افراد نے بھی ان کے احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ بظاہر ان کا یہ احتجاج رنگ لاتا دکھائی نہیں دے رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ویسے اس میں نیا کیا ہے؟ ہم کبھی بھی پہلے درجے کے شہری نہیں تھے کم از کم انھوں نے یہ بات کھل کر کی تو ہے۔ہارٹز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں تو اس بات کو ترجیح دوں گی کہ وہ ہمیں براہِ راست بتا دیں اور یہ دکھاوا نہ کریں کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔احتجاج کیلئے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرنے والے ایک طالبعلم حنین مجادلی نے اس مجوزہ قانون کو ’توہین آمیز‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ مہم ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے جس کا اثر سیاستدانوں پر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :