سالانہ آل پاکستان محفل حمدو نعت (کل ) لاہور میں ہوگی

جمعہ 28 نومبر 2014 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) دینی و سماجی اور رفاہی تنظیم ”سید ولی اللہ فاؤنڈیشن“کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان محفل حمد و نعت آج بروز( ہفتہ) بعد نمازمغرب مرکز دعوت الحق ولی اللہ چوک کھوکھر روڈ بادامی باغ لاہور میں امیر دعوت الحق الحاج مولانا پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے نامور ثناء خوان مصطفی شرکت اور بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :