سوات ، محکمہ تعلیم خیبر پختون میں بر طرف ملازمین کی بحالی میں بے انصافی،

خوازہ خیلہ پر یس کلب کے وائس چیئر مین محمد افضل نے ثبوت پیش کر کے وزیر تعلیم کے پرا ئیو ٹ سیکر ٹر ی کو لا جواب کر دیا

جمعہ 28 نومبر 2014 23:06

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) محکمہ تعلیم خیبر پختون میں بر طرف ملازمین کی بحالی میں بے انصافی کیخلاف خوازہ خیلہ پر یس کلب کے وائس چیئر مین محمد افضل نے ثبوت پیش کر کے وزیر تعلیم کے پرا ئیو ٹ سیکر ٹر ی کو لا جواب کر دیا پریس کلب خوازہ خیلہ کے وائس چیئر مین نے سوات سے تعلق رکھنے والے رکن صوبا ئی اسمبلی کی وساطت سے خیبر پختون خواہ کے وزیر تعلیم سے ملاقات کی اور محکمہ تعلیم سوات کی طرف سے پی ایس ٹی بر طرف ملازمین کی اپیلیں خارج کر نے پر ان کو اگا ہ کیا جس پر وزیر تعلیم نے ایلمنٹر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کے پر ائیو ٹ سیکر ٹر ی کو فائل بھیج کر فو ری طور پر کا روائی کا حکم دیا پر ائیوٹ سیکر ٹر ی نے محکمہ تعلیم سوات سے فو ن پر رابطہ کیا تو محکمہ تعلیم سوات کے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن افیسرنے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ سوات میں پی ایس ٹی بر طرف ملازمین بھرتی کے وقت آن ٹر ینڈ تھے جس کیو جہ ان کی بحالی نا ممکن ہے جس کے بعد وزیر تعلیم کے پر ائیو ٹ سیکر ٹر ی نے سوات بر طرف ملازمین کی فائل کو واپس کر دیا تو محمد افضل نے ایکٹ 2012کے تحت صوبے کے دیگر اضلا ع میںآ ن ٹر ینڈ بحال ہو نے تمام ملازمین کا ریکا رڈ پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ایکٹ 2012کے تحت ضلع دیر  بٹگرام  چترال سمیت مختلف اضلا ع میں ایسے ملازمین بحال ہو ئی ہے جو اب بھی آن ٹر ینڈ ہے مگر سوات میں اعلی تعلیم یا فتہ اور ٹرینڈ بر طرف ملازمین کو بحال نہیں کیا جا رہا ہے جو بے انصافی کے حد ہے جس پر وزیر تعلیم کے پر ائیو ٹ سیکر ٹر ی لا جواب ہو گئے اور ڈائر یکٹر تعلیم کو احکا مات جا ری کی کہ دوسری اضلا ع کی طرح سوات میں پی ایس ٹی بر طرف ملازمین کو بحال کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :