سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فارم اے اور سالانہ حسابات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

جمعہ 28 نومبر 2014 23:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے فارم اے اور سالانہ حسابات جمع کرانے کی تاریخ میں دو دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ان کمپنیوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے جن کی سالانہ میٹنگ ۳۰ اکتوبر اور ۳۱ اکتوبر کو ہوئی اور فائلنگ کی آخری تاریخ ۲۹ اور ۳۰نومبر ہے ان دنوں میں چھٹی کے باعث یہ تاریخ دو دسمبر بروز منگل تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہاں اس بات سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ سالانہ میٹنگ کے انعقاد کے ۴۵یوم کے اندر لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اور ۳۰ یوم کے اندر دیگر کمپنیوں کے لئے فارم اے جمع کرانا لازمی ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :