فاسٹ باوٴلر شان ایبٹ اپنی زندگی کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف
ہفتہ 29 نومبر 2014 14:21
سڈنی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) فل ہیوز کو باوٴنسر کروانے والے فاسٹ باوٴلر شان ایبٹ اپنی زندگی کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان کرکٹر کی حالت بہتر ہے۔سابق آسٹریلوی گیند باز جیسن گلیسپی کے مطابق اس سانحے کے باعث ایبٹ کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے اور وہ پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر کا کہنا تھا کہ ایبٹ ساری عمر اس حادثے سے خوفزدہ رہیں گے۔ آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز زندگی کی بازی ہار گئے’انہیں کسی سوال کا جواب نہیں دینا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ خود کو قصوروار تصور کررہے ہوں گے اور شاید وہ کافی عرصے تک ایسا ہی محسوس کرتے رہیں گے۔(جاری ہے)
‘انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایبٹ جلد اس صورت حال سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ہم انہیں نیو ساوٴتھ ویلز اور شاید آسٹریلیا کے لیے بھی کھیلتا دیکھیں۔
’ہیوز جدید ترین ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے‘اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے ایبٹ کو ییوز کے گیند لگنے کے فوری بعد مدد کے لیے پہنچتے دیکھا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکیٹو جیمز سدھرلینڈ کا کہنا تھا کہ کہ ایبٹ جس طرح سے صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، وہ ان سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غمگین واقعہ مختلف لوگوں پر مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوگا جبکہ ایبٹ کو ملنے والی سپورٹ زبردست ہے۔زیادہ تر کرکٹرز اور شائقین نے ہیوز اور ان کی فیملی سے ہمدردی کا اظہار کیا تاہم ایبٹ کے لیے بھی کچھ لوگوں نے حوصلہ افزا الفاظ ادا کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.