قوم چار مہینوں سے نیا پاکستان بنتا دیکھ رہی ہے،30 نومبر کو بھی کچھ نہ ہوگا،خواجہ آصف
ہفتہ 29 نومبر 2014 16:58
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم چار مہینوں سے نیا پاکستان بنتا دیکھ رہی ہے۔30 نومبر کو کچھ بھی نہیں ہوگا،اگر اثاثہ جات کی تفصیلات پر کسی کو بھی کوئی شک ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن موجودہے۔ ہفتہ کے روز خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نیا پاکستان کیا بنائے گی پوری قوم چار مہینوں سے نیا پاکستان بنتا دیکھ رہی ہے ۔
30 نومبرکے جلسے میں کچھ نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور تحریک انصاف کا فرض ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں پہلے حالات اچھے نہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی بجائے مفاہمتی کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے تا کہ ملک اور قوم ترقی کرے جس کے لئے لوگوں نے منتخب کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر اثاثہ جات کی تفصیلات پر کسی کو بھی کوئی شک ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن موجودہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.