مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مقبول نے ڈرائیونگ سکول کے بارہویں بیج میں تربیت مکمل کرنیوالوں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، پولیس ڈرائیونگ سکول کے بارہویں بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں مہمانِ خصوصی مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب رانا مقبول اورایڈوائزر صوفی سلیمان شریک ہوئے۔

بارہویں بیج میں 22 خواتین سمیت 68 افراد نے تربیت مکمل کی۔کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ سی ٹی او نے کہا کہ تیرہویں بیج میں75 افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ان کی تربیت کاآغاز آج سے کر دیا جائے گا۔ مہمان ِ خصوصی رانا مقبول اور صوفی سلیمان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کیلئے ایک مثالی تربیت گاہ قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ڈرائیونگ سکول میں اب تک ڈرائیونگ کی تربیت کے اب تک 12بیج کی تربیت مکمل ہو چکی ہے تربیت مکمل کرنیوالے 622افراد میں 411مرد اور 211خواتین شامل ہیں جن کی اکثریت انجینئرز،ڈاکٹرز،اساتذہ اور مختلف شعبہ سے وابسطہ ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کیلئے موٹر سائیکل/ سکوٹی کی تربیت کیلئے 10 موٹر سائیکلیں/ سکوٹی اور اپنے ماہرین کی خدمات سٹی ٹریفک پولیس کے سپرد کر دی ہیں بہت جلد خواتین کی موٹر سائیکل کی خصوصی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی۔ تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز اظہر گجر ، ڈی ایس پی لائسنسنگ اور دیگر افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :