افغان فوجی کا باجوڑایجنسی کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن ، حالت بہتر،
کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کی افغان فوجی کی عیادت ،گلدستے پیش کئے
ہفتہ 29 نومبر 2014 23:27
باجوڑایجنسی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)افغانستان کے فوجی کا باجوڑایجنسی کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیاجس کے بعد افغان فوجی کے حالت بہترہے ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے افغان فوجی کی عیادت کی اورگلدستے پیش کئے ۔کمانڈنٹ نے افغان فوجی کے مکمل دیکھ بھال اور مفت علاج معالجے کی ہدایت جاری کی ۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ کے سرحدی علاقہ میں ایک پوسٹ پر موجود افغان فوجی کو شدید درد کا احساس ہوا ۔
جسکے بعد افغان فوجی نے پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم پاکستانی پوسٹ پر باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں سے رابطہ کیا اور اپنے تکلیف کے بارے میں بتایا ۔ جس کے بعد باجوڑ سکاؤٹس کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی جذبے کے تحت ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا ۔(جاری ہے)
جہاں پرڈاکٹروں نے اُن کے افینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا۔ اور اب اُسکی حالت بہتر ہے ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے خار ہسپتال جاکر افغان فوجی کی عیادت کی ۔
اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اور ان کو فروٹ اور جوس دئیے ۔ اوراُس کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے افغان فوجی سے کہا کہ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہے اور آپ کا یہاں پر مکمل علاج کیاجائیگا۔ افغان فوجی نے بہتر علاج معالجے پر پاکستان فورسز او ر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.