ایبولا وائرس سے ہلاکتیں 7 ہزار تک پہنچ چکی ہیں، عالمی ادارہ صحت
ایبولا کے پھیلاوٴ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گنی سیرالیون اور لائبیریا میں ایبولا کے سولہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،رپورٹ
اتوار 30 نومبر 2014 13:07
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ءٰ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی اور صرف تین روز میں ایک ہزار افراد مارے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مغربی افریقی ممالک میں ایبولا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 928 ہو گئی ہے۔
لائبیریا میں ایبولا کی مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے جب کہ سیرالیون میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لائبیریا، گنی اور سیرالیون میں ایبولا کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ مالی میں بھی ایبولا کے باعث 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے زیادہ اہم ایبولا کے انفیکشن سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جس پر قابو پانے کے لئے ہمیں اچھا خاصہ وقت درکار ہو گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.