میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،
تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی
پیر 1 دسمبر 2014 21:22
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)بنگلہ دیش کے تائج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے سپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔(جاری ہے)
22 سالہ تائج الاسلام نے میچ کے 29 ویں اوور میں پانیانگارا، نیومبو اور چھتارا کو آوٴٹ کر کے اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی زمبابوے کی طرف سے ماسکادزا کے علاوہ کوئی بلے باز بنگلہ دیشی سپنروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکا انھوں نے 52 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں۔محمود اللہ نے 51 رنز ناٹ آوٴٹ بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کر دیا۔زمبابوے کے چھتارا نے تین، پانیانگارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.