کندھ کوٹ ،جماعت الصالحین کے سربراہ پیرمحمد خالد سلطان سروری القادری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 2 دسمبر 2014 17:33

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء)جماعت الصالحین کے سربراہ پیرمحمد خالد سلطان سروری القادری نے جماعت کے سابقہ ضلع صدر اقبال چاچڑکی جانب سے شہر کے وسط مرزاپورمحلہ میں عطیہ کئے گئے پلاٹ پر جامع مسجدحق باہواورمدرسہ جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوارباہو کا سنگ بنیاد رکھااس موقع پر سینکڑوں مریدین کے ساتھ شہر بھر کے معززین اورافسران کی بڑی تعداد موجوداس موقع پر پیرآ ف بولان ومہران حق باہودرگاھ اوستہ محمد بلوچستان محمد خالد سلطان سروری القادری نے کہاکے ہمارامقصد بھٹکے ہوئے لوگوں کی اصلاح کرناہے انہوں نے کہاکے ہندومسلم آپس میں اخوت پیداکریں ہزاروں سالوں سے سندھ دھرتی صوفیوں اوردرویشوں کی دھرتی ہے یہاں پر ہر کسی نے محبتیں بانٹنے کا پیغام دیاہے انہوں نے مزید کہاکے قبائلی تنازعات ختم کرکے ایک دوسرے کاناحق خون بند کیاجائے انہوں نے کہاکے پاکستان میں موجودہ حالات میں بے راہ روی عام کی جارہی ہے لوگ نمازاورسنت رسولﷺ کی پابندی کا خیال رکھیں مسجد اورمدرسہ سمیت خانقاہ کی داغ بیل ڈالنے کا مقصد محبتوں کوپروان چڑہانااوردینی تعلیم کو عام کرناہے جماعت الصالحین کے مقامی رہنماحافظ محمد اسلم سلطانی ،غلام مصطفی ملک ،محمد پریل مٹھیانی،حاجی شمن لاشاری ،علی شیر سلطانی ودیگر بڑی تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)