دفاعی نمائش کاانعقادپوری قوم کیلئے باعث فخرہے ،مفتی محمدنعیم

منگل 2 دسمبر 2014 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ دفاعی نمائش 2014پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخرہے اورقوم کے ہرمحب وطن فردکووطن عزیزکے دفاع کوناقبل تسخیربنانے والے سائنسدانوں،انجئینرزاورپاک فوج کے جوانوں پریقینی طورپرفخرہے ، پاکستان مسلم امہ کیلئے نعمت عظمیٰ ہے جس کودفاعی ،معاشی اور معاشرتی طورپر مضبوط کرنا ہرفرد کی ذمہ داری ہے ،وطن عزیز عسکری حوالے سے ایک مضبوط قلعے کی حیثیت رکھتاہے دفاعی نمائش 2014ء میں جدید اسلحہ اور جنگی آلات کی نمائش سے ملک وملت دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوں گی۔

منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم” آئیڈیاز2014“کے نام سے دفاعی نمائش کے ایک مرتبہ پھر انعقادپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعے مسلمانوں کوحکم دیاہے کہ وہ اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط اور آلات حرب کو ہمیشہ تیار رکھیں تاکہ اللہ کے دشمن ان پر حملہ ہوں تو ان پر ضرب کاری مار سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اوراس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا ء خون شامل ہے لیکن روز اول سے ہی پوری دنیا کی دشمن طاقتیں اس کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف رہی ہیں ایک طرف کشمیر کی آزادی سلب کرکے الجھا یا گیا تو دوسری جانب مختلف ادوار میں مختلف سازشوں کے ذریعے اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی ،دنیا کہتی تھی پاکستان بن تو گیامگر عسکری طو رپر ایک مفلوج ملک قرار پائے گا مگر اللہ نے اسلام کی برکت سے ایٹمی قوت نوازا اور پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر ساری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ایک منظم منصوبہ بندھی کے تحت عالمی سطحی پر سازش کی گئی غیروں کی گئی جس ملک کا چھپہ چھپہ دہشتگردی کے واقعات کی زد میں رہاہے ،ادھرہم گذشتہ کہی سالوں سے اپنوں کی لاشیں اٹھائیں جارہی تھی تو ادھرجن کی جنگ ہم پر مسلط کی لڑرہے ہیں وہی ممالک دنیا بھر میں پاکستان کی دفاع کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ وطن عزیز کا ایٹم بم دنیا کیلئے خطرہے ۔

مگر ہماری افوااج پر جتنا فخر کیاجائے کم ہے کہ انہوں نے اپنے جوانوں کی قربانیاں دی اور ملک پر آنچ آنے نہ دیااور آج الحمد اللہ دفاعی نمائش میں جدید اسلحہ و آلات جنگ کی نمائش ملک دشمنوں کی نیندیں حرام ہوں گئی ہیں 2014کی نمائش کا انعقاد پوری قوم کیلئے باعث فخر اور دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔