وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورہ کی بڑی کامیابی،قطر پاکستانی افرادی قوت سے استفادہ کیلئے تیار،قطر میں شہبازشریف کی غیر معمولی پذیرائی،عربی زبان میں گفتگوپرمیزبانوں کا اظہار مسرت
منگل 2 دسمبر 2014 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو دورہ قطر کے دوران قطرکی قیادت اورحکام نے غیر معمولی پذیرائی دی ۔امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی ،قطر کے وزیرخارجہ خالد بن محمد العطیہ اورقطر کے اعلی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی مصروفیات کا آغاز امیر قطر سے ملاقات سے کیا،جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ نے امیر قطر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کا خصوصی پیغام دیا اور ان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی اوربتایا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف بھی مستقبل قریب میں قطر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے قطر کی جانب سے عالمی اقتصادی فورمزمیں پاکستان کی حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں قطر کے وزیر خارجہ اور اعلی حکام نے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا جس میں قطر کی اہم وزرارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیتوں ومہارت کے حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا اورکہا کہ اگرچہ پاکستان کی افرادی قوت کی بڑی تعداد قطر میں موجود ہے تاہم اس میں مزیداضافہ ہونا چاہیے۔قطر کے اعلی حکام نے شہبازشریف کے خیالات پرمثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں دونوں ملکوں کو ملکر لائحہ عمل بنائیں گے۔وزیراعلیٰ کے دورہ کے نتیجہ میں امیدہے کہ قطرایک بار پھر پاکستان کی افرادی قوت سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے جو وزیراعلیٰ کے دورے کی بڑی کامیابی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے امیر قطر ،قطر کے وزیرخارجہ اور اعلی حکام کے ساتھ روانی کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی جس پر میزبانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ شہبازشریف عربی زبان پر دسترس کی تعریف کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.