انجینئرنگ ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹی اپر دیر اور چترال میں مزید دو کیمس کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، طلباء کو انجینئرنگ کوتعلیم اپنے علاقے میں میسر ہو،

وائس چانسلر انجینئر نگ یونیورسٹی پشاور سید امتیاز حسین گیلانی کا تقریب سے خطاب

منگل 2 دسمبر 2014 21:11

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) وائس چانسلر انجینئر نگ یونیورسٹی پشاور سید امتیاز حسین گیلانی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹی اپر دیر اور چترال میں مزید دو کیمس کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ طلباء کو انجینئرنگ کوتعلیم اپنے علاقے میں میسر ہو۔اس سلسلے میں ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں ورلڈ سپیس ویک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

جو کہ سپارکو کے تعاون سے گذشتہ پانچ سال سے انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد کی جاتی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں سپارکو کے کوششوں کو سراہتے ہوئے سپیس ٹیکنالوجی کی افادیت پر روشنی ڈالی اورشرکاء پر زور دیا کہ وہ سپیس ٹیکنالوجی کو سیکھیں اور اسکو تعلیمی اور بالخصوں اس وابستہ شعبوں میں بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹی اپر دیر اور چترال میں مزید دو کیمس کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ طلباء کو انجینئرنگ کوتعلیم اپنے علاقے میں میسر ہو۔ٓآمین بہادر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سپارکو انے اپنے خطاب میں ورلڈ سپیس ویک اور سپارکو کے کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ سپیس ویک ساری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح کیلئے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خدمات بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپارکو کا مقصد اس شعبے میں انسانی صلاحیت کی تعمیر اور ایسے پروفیشنل پیدا کرنا ہے جو اس ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے ملک کے معاشی مسائل کو حل کرسکیں۔اس سلسلے میں طلباء کو مائل کرنے کیلئے سپیس ویک کے دوران سیمنار، کوئزز، ماڈل بنانے، راکٹ مقابلے اورسپیس واک بھی منعقد کی جائے گی۔

آخر میں انہوں نے تقریب کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ سپیس ویک کا اہتمام انجینئرحامد خان ، ڈائریکٹر کلب یوای ٹی پشاور کے زیر نگرانی یونیورسٹی کے مختلف سوائٹیزنے کیا۔ اس موقع پر طلباء، انجینئرنگ یونیورسٹی کے فیکلٹی اور حکومتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :