پاکستان ‘نیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا
بدھ 3 دسمبر 2014 13:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ کل جمعرات کو دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان نے نیوزی لینڈکے خلاف کھیلے گئے آخری3ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے جوپاکستان نے جیتیپاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو دوبئی میں رات 9 بجے ہوگا۔
پانچ ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو دوبئی میں، دوسرا ون ڈے 12دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،تیسرا ون ڈے میچ 14دسمبر کو شارجہ ،چوتھا ون ڈے 17دسمبر کو ابوظہبی سٹیڈیم ور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
تمام میچز سہ پہر چار بجے شروع ہونگے۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دوسال دوماہ بعدٹی ٹونٹی میچ کھیلاجارہاہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین 2007ء سے23ستمبر2012ء تک 9ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے6میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ3 میچ نیوزی لینڈنے جیتے پاکستان کانیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب66.66فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ 23ستمبر2010ء کوپالیکے میں کھیلاگیاجوپاکستان نے13رنزسے جیتا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.