نوجوان کے قتل کیخلاف جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت کی انصاف کی یقین دہانی ‘سارے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کراکر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا‘ رانا ثناء الله
بدھ 3 دسمبر 2014 15:26
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) نوجوان کے قتل کے خلاف جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت نے انصاف کی یقین دہانی کرا دی، مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، قاتلوں کو تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران وزیر اعظم کی رہائش کے سامنے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک جام کر دی،شدید احتجاج کے دوران متعدد خاتین بے ہوش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاتی عمراء میں وزیر اعظم یک رہائش گاہ کے باہر نوجوان کے قتل کے خلاف ورثاء نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جاتی عمراء جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔(جاری ہے)
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انصاف کی راہ میں حائل پولیس ملزمان ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، ہمارا بیٹا اکرم ایک ماہ قبل کویت سے واپس آیا، اکرم رائیونڈ کا رہائشی تھا، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اقبال ٹاؤن میں قتل کروایا۔
پولیس نے اکرم کے قاتلوں کو تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں گرفتاری کے بعد چھوڑ دیا ،سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے، مظاہرین کی بات سنی جائے گی، اگر ان کو مقدمے کی تفتیش میں کوئی اعتراض ہے تو وہ ضرور دور کئے جائیں گے۔ سارے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔(اح)مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.