سنی تحریک کو ملک بھرمیں منظم و مضبوط بنانے کاکام شروع کر دیا گیا، تحصیل اور یونین کونسل سطح پرتنظیم سازی کی جائے گی، ہر کارکن کا دفاع یقینی بنائیں گے

پاکستان سنی تحریک کے تحصیل صدر قاری ناظم حسین سعیدی کا تقریب سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 17:35

صادق آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)پاکستان سنی تحریک کے تحصیل صدر قاری ناظم حسین سعیدی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کو ملک بھرخصوصا ضلع رحیم یارخان میں منظم اور مضبوط بنانے کاکام شروع کر دیا گیا ، تحصیل اور یونین کونسل سطح پرتنظیم سازی کی جائے گی ہر کارکن کا دفاع یقینی بنائیں گے، پاکستان سنی تحریک حضور کے دیوانوں کی جماعت ہے جس کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو چک 32این پی میں سنی تحریک کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر چک نمبر 32این پی شرقی سنجر پور کی تنظیم سازی کا اعلا ن کیا گیا جس میں صدر ریاض احمد قادری‘نائب صدر زاہد تنویر ‘فنانس سیکرٹری وقار احمد‘پریس سیکرٹری نوید اقبال‘جنرل سیکرٹری ہاشم اقبال ‘یٰسین احمد ‘راشد علی‘زین احمد ‘مسلم اسحاق و دیگر کو منتخب کیا گیا ۔