فائرنگ میں مہارت بڑھانے کیلئے جدید تربیتی نظام متعارف کرایا
نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف
بدھ 3 دسمبر 2014 17:47
روالپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاک فوج کے جوانوں میں فائرنگ کی مہارت بڑھانے کیلئے آرمی میں نیا اور جدید تربیتی نظام متعارف کرادیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ بدھ کو پاک فوج کا سالانہ فائرنگ کامپی ٹیشن دو ہفتوں تک جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج میں جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ۔
آخری روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ مقابلوں میں شریک جوانوں نے رائفل اور لائٹ مشین گن سے فائرنگ میں اپنی مہارت کامظاہرہ کیا ۔ آرمی چیف نے جوانوں کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت کسی بھی فوجی کی پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔(جاری ہے)
پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا اعلیٰ ترین معیار امتیازی خصوصیت کے طور پربرقراررہناچاہیے۔
آرمی چیف نے کہاکہ جوانوں کی فائرنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے نیاتربیتی طریقہ کار متعارف کرایاہے،اس کے علاوہ مارکس مین شپ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جو فائرنگ کے معیارکو بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے جنرل راحیل شریف نے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں ، افسروں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور میڈل بھی تقسیم کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.