پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کوفروغ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر نبیلہ طارق
بدھ 3 دسمبر 2014 19:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ممتازسیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کوفروغ دیا جارہا ہے ۔رشوت وصولی کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے باوجودرانامشہود احمدخاں سے وزرات تعلیم کاقلمدان واپس نہیں لیا گیا،الٹا موصوف کوسرکاری تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعوکیا جاتا ہے۔ایک رشوت خوروزیرتعلیم کواپنے تعلیمی اداروں میں دیکھ کریقیناطلبہ وطالبات پربرااثر پڑتاہو گا۔
نااہل حکمران ہماری طلبہ برادری کوکیا درس دے رہے ہیں ۔رشوت خوروں کواہم سرکاری عہدوں پربٹھانا قومی المیہ ہے ۔پنجاب سے بدعنوانی ختم کرنے کادعویٰ کرنیوالے رانامشہوداحمدخاں کوانصاف کے کٹہرے میں کیوں لے کرنہیں آتے ۔ بدعنوانی ایک جرم ہے ،اس کاارتکاب کرنیوالے کوسخت سے سخت سزاملنی چاہئے ۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز یہاں اپنے رابطہ آفس میں طالبات کے ایک وفد سے بات چیت کررہی تھیں ۔
ڈاکٹرنبیلہ طارق نے مزید کہا کہ ریاست کے مفادات کسی مصلحت پسندی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ہرمجرم کوسزادی جائے خواہ وہ کوئی بھی ہوورنہ قانون کی حکمرانی کاخواب چکنا چورہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہادخادم پنجاب کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اوروہ بے بس ہیں ۔جوحکومت ایک صوبائی وزیر کوبدعنوانی کے ارتکاب پربرطرف نہیں کرسکتی اسے میرٹ اورانصاف کی دہائی دینے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.