شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کے سالانہ کھیلوں کی سرگرمیاں دسمبر 15 سے شروع ہونگی

بدھ 3 دسمبر 2014 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کے سالانہ کھیلوں کی سرگرمیاں دسمبر 15 سے شروع ہوگی جو کہ مارچ 2015 کے آخری ہفتے تک جاری رہینگے ۔ یہ بات شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی کی جنرل باڈی میٹنگ میں کیاگیا جس کی صدارت رجسٹرارشہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی شیر بہادر نے کی ۔اجلاس میں نئے سال کیلئے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی کیلئے عہدیداروں کو بھی منتخب کیاگیا جس میں پرنسپل فرنٹیئر کالج فار ویمن مس شگفتہ سال 2014-15 کیلئے کمیٹی کی صدر منتخب ہوئی ،پرنسپل باچاخان گرلز کالج مس شاہین عمر نائب صدر جبکہ مس رحم بی بی ، مس سلمہ فاروق ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چارسدہ نمبر مس فرزانہ حبیب ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج جمرود مس حمیدہ بانو ،مس فرہاد سمی کو ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سال 2014-15 میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام گیارہ مختلف گیموں جن فٹبال ، نیٹ بال ، ہینڈ بال ، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ ،بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، بیس بال ، ایتھلیٹکس ، والی بال اور رسہ کشی مقابلے کرائیں جائینگے ۔ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی سے رجسٹرڈ کالج کی طالبات ان مقابلوں میں شرکت کرینگی ۔ اجلاس کا آغاز ڈائریکٹرسپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین نے تلاوت کلام پاک سے کیا انہوں نے اجلاس میں شریک عہدیداروں اورمختلف کالجز کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تما م تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر ممکنا کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائینگی ۔

اجلاس میں صدر رجسٹرار شیر بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو تعلیم کا ایک اہم جذ قرار دیا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے طالبات نہ صرف نیشنل لیول بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہے اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے سے ایک اچھے معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ابھی چند سال ہی ہوئے ہیں لیکن یونیورسٹی نے بہت کم عرصے میں نہ صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے ٹیچرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہترطریقے سے طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اہم رول ادا کریں ۔ اس سے پہلے اجلاس میں مختلف گیمز کی شیڈول کا بھی اعلان کیاگیا جس کا باضابطہ افتتاح پندرہ دسمبر کو فٹبال کے ایونٹ سے کرایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :