پچیس طالبان مارنے والی باہمت افغان خاتون ریزہ گل کو بہادری کا میڈل مل گیا
جمعہ 5 دسمبر 2014 15:59
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) افغانستان میں پولیس ملازم بیٹے کی موت کے انتقام میں 25طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے والی ماں کو اس کی بہادری پر میڈل سے نوازدیاگیا۔ وزارت داخلہ نے طالبان کے خلاف خاتون کے جذبہ کو سراہتے ہوئے اسے طالبان کے خلاف عوام کے اٹھنے والے بڑے انقلاب کی ایک نشانی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ 17نومبر کو ریزہ گل نامی خاتون کا بیٹاسیف اللہ فرح صوبے کے ایک گاﺅںمیں چیک پوسٹ پر پولیس کے ایک چھوٹے گروپ کی سربراہی کر رہا تھا جب اُس کی چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کردیا ۔
فائرنگ کی آواز سن کر ماں موقع پر پہنچی اور جوابی کارروائی میں 25حملہ آوروں کو ڈھیر کردیا۔ غربی افغانستان میں ایران بارڈ رکے قریب ضلع بالابولک میں موجود گاﺅں کی رہائشی ریزہ گل نے قریبی چیک پوسٹ پرصبح پانچ بجے فائرنگ کی آواز سنی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی ہتھیاراُٹھائے موقع پر پہنچ گئی تھی اور دیکھاکہ اُس کا بیٹا’شہید‘ ہوچکا تھالیکن خاتون نے ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کیاتاہم وہ اکیلی نہیں تھی ، اس لڑائی میں اُس کے خاوند، چھوٹے بیٹے ، بیٹی اور بہو نے بھی ساتھ دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.