پاک افغان مستقبل کے حوالے سے نواز شریف کی افغان صدر ، برطانوی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں
جمعہ 5 دسمبر 2014 16:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) لندن میں موجود وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ، ملاقات میں آئندہ دس سال کیلئے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو اہم مانا گیا۔ لندن میں افغانستان کے مستقبل پر مبنی کانفرنس کے لیے موجود پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی، وزیر اعظم نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون شریک تھے۔نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے 15منٹ ون او ون ملاقات رہی ۔
(جاری ہے)
تینوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ آئندہ 10سالوں میں افغانستان میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا ۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی پر بھی بات ہوئی ۔ گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس میں بھی تینوں رہنماوں نے کانفرنس سے خطاب کیا تھا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی ملکر مدد کرنی چاہئے ، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.