آسٹریلیا : حکومت نے امیگریشن قوانین میں مزید سختی کا بل متعارف کروا دیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 19:16

آسٹریلیا : حکومت نے امیگریشن قوانین میں مزید سختی کا بل متعارف کروا ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) آسٹریلیا کی قدامت پسند حکومت نے امیگریشن قوانین میں مزید سختی کا بل متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت مہاجرین کو قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا، تاہم انہیں ملک میں مستقل سکونت کا اختیار نہیں ہو گا۔ جمعرات کی شب سینیٹ میں شدید بحث و مباحثے کے بعد آسٹریلیا کے ایوان زیریں نے جمعے کی روز معمولی اکثریت سے اس بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ٹیمپریری پروٹیکشن ویزا یا غیرمستقل ویزا برائے تحفظ کے قانون کے تحت ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کو تین برس تک آسٹریلیا میں قیام کی اجازت ہو گی، تاہم وہ اس ویزا کے تحت آسٹریلیا میں مستقل سکونت کی درخواست دائر کرنے کے مجاز نہ ہوں گے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق اس بل کے تحت کشتیوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر پر ملک میں داخل ہو کر سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے 30 ہزار مہاجرین کو وقتی سکونت میسر ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :