آسا پنجاب یونیورسٹی کے فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ،

اساتذہ برادری کو ٹیچر زفرنٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، ڈاکٹر محبوب حسین

جمعہ 5 دسمبر 2014 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ایگزیکٹیو کونسل کے 15اراکین نے ریکوزیشن صدر اے ایس اے کو جمع کر وا دی ہے۔ ایگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر عابد چوہدری، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر مقیت جاویدو دیگر نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اے ایس اے کے متنازعہ سیکریٹری جاوید سمیع اساتذہ برادری میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ آسا پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ انتخابات آئین کے مطابق دسمبرمیں ہوتے ہیں مگر ابھی تک اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ برادری فوری انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیچرز فرنٹ ماضی کی طرح اس بار بھی اساتذہ کی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گا اور مفاد پرست عناصر اپنا منہ چھپاتے پھریں گے۔

متعلقہ عنوان :