جعفر آباد پولیس نے انسداد پولیومہم کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
جمعہ 5 دسمبر 2014 21:37
جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) جعفر آباد پولیس نے انسداد پولیومہم کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ضلعی پولیس آفیسر جعفر آباد سید اشفاق انورنے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں تمام سرکل آفیسران اور آفیسر مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی اورمیٹنگ میں ضلع بھر میں 08 دسمبر2014 کو ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیااورسکیو رٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی اور یہ طے پایا گیاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلعی پولیس جعفر آباد سے700کے قریب آفیسران و ملازمان پولیس اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔
پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ہمراہ با مسلح پولیس ملازمان کے ساتھ پیدل گشت، موٹر سائیکل گشت، موبائل گشت اور سول پارچات میں بھی ملازمان تعینات کئے جائینگے۔(جاری ہے)
جو اپنے اپنے علاقہ میں خفیہ معلومات اکھٹی کر ینگے اور شر پسندعناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے۔اسکے علاوہ بارڈر پوائنٹ ،ٹرانزٹ پوائنٹ ،مکس پوائنٹ پر بھی نفری کو تعینات کیا جائیگا حفاظتی انتظامات کو مذیدموثربنانے کے لیے میٹنگ میں شامل آفیسران سے تجاویز بھی طلب کی گئیں جنھیں سکیورٹی پلان میں شامل کیا جائیگا۔
سکیورٹی پلان میں پہلی مرتبہ تمام پولیو انچارج ، ٹیم ورکر ز کے نام و فون نمبرزاور ہدایات درج کی جائینگی تاکہ وہ مہم کے دوران علاقے میں اپنے آفیسران اور پولیس آفیسران سے رابطے میں رہ کر معلومات کاتبادلہ کرسکیں اور شکایات و مدد کے لئے ضلعی پولیس آفیس میں قائم کنٹرول روم سے بھی استفادہ حاصل کرسکیں تاکہ اُن کی مدد کے ساتھ ساتھ شکایات کا بھی ازالہ کیا جاسکے اورمہم کے دوران رابطہ میں رہ کر پولیو ممبران ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایاجا سکے۔ مزید ضلعی پولیس آفیسر جعفر آباد نے ملازما ن پو لیس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران انتہائی چُستی کا مظاہرہ کریں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک شئے ،شخص اور بالخصوص موٹر سائیکل سواروں پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی شک و شبہ پر فوری طور پر افسران بالا کو مطلع کریں اورآخرمیں اُمید ظاہر کی کہ ضلعی پولیس اس دفعہ بھی انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی کو چیلنج سمجھتے ہوئے سابقہ ادوار کی اچھی روایت کو برقرار رکھے گی اور بہترین فرائض کی ادائیگی میں ایک نئی تاریخ رقم کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.