پشاور،مسلم ایجوکیشن سپورٹس گالا2014 میں سکول کے مقابلے اختتام پذیر

جمعہ 5 دسمبر 2014 22:00

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) مسلم ایجوکیشن سپورٹس گالا2014 میں سکول کے مقابلے اختتام پذیر ،ترناب کیمپس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، مہمان :خصوصی چیف ایگزیکٹو مسلم ایجوکیشن حاجی اسلم نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر الیاس فاروقی ، مس افشین بانو، نوشین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ سپورٹس گالا میں سکول کے مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئے جس میں مسلم ایجوکیشن ترناب کیمپس نے پہلی اور دلہ زاک کیمپس نے ․دوسری پوزیشن حاصل کی ، اختتامی تقریب کے موقع پر سکول کے طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلو اور علاقائی رقص کے شاندار مظاہرے بھی پیش کئے․ آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے ۔

دوسرے جانب سپورٹس گالا کے مین راؤنڈ میں؛ل پشاور واریئرز اور پشاور لائنز کی ٹیموں نے بیڈمنٹن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، کرکٹ ، والی بال ، ٹیبل ٹینس کے میچز بھی آخری مرحلے میں داخل سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں سابق سینئرصوبائی وزیر و امیر جماعت اسلامی سراج الحقسمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبرپختونخوا سپورٹس گالا میں گزشتہ روز منعقدہ بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے مانسہر ہ پینتھرز کو 21-12,17-21 اور21-16 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور واریئرز نے ابیٹ آباد ٹائیگرز کو21-11,21-7 اور21-8 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے مقابلوں میں پشاور ڈولفنز نے ایبٹ آباد ٹائیگرز کو 100 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ پشاور ڈولفنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 160 رنز بنائے جس میں حمزا 70 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، جواب میں ایبٹ آباد ٹائیگرز کی ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ دوسرا سیمی فائنل پشاور واریئرز اور ایبٹ آباد ایگل کے مابین کھیلا گیا جس میں واریئرز نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔

ایبٹ آباد ایگل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 110 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاورواریئرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پشاور لائنز نے ایبٹ آباد ایگل کو 11-5,11-7 اور11-9 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور ڈولفنز نے مانسہرہ پینتھرز کو 11-8,11-4 اور11-3 سے شکست دی ، والی بال میں پشاور لائنز نے پشاورڈولفنز اور پشاور واریئرز نے رائیڈرز کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :