کراچی: سائٹ میں ٹیکسٹائل مل آگ لگنے سے تباہ ، ملازمین کا روزگار خطرے میں

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:05

کراچی: سائٹ میں ٹیکسٹائل مل آگ لگنے سے تباہ ، ملازمین کا روزگار خطرے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں ٹیکسٹائل مل آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ، فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ، بقیہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے ، آگ لگنے سے ٹیکسٹائل مل کے ملازمین کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں واقع ٹیکسٹائل مل میں جمعہ کی شام لگنے والی آگ نے بڑی مقدار میں کیمیکل اور کپڑے اور روئی کے باعث جلد ہی پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کے عملے کی ساری رات آگ بجھانے کی کوشش بھی سود مند ثابت نہ ہو سکی ۔

آگ بجھانے کے دوران ایک فائرمین گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا ۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق فیکٹری میں مناسب داخلی و خارجی راستوں کی عدم موجودگی کے باعث ریسکیو عمل متاثر ہوا جبکہ بھاری مقدار میں کیمیکل کے غیر محفوظ زخیرے کے باعث آگ کو کنٹرول کرنے میں طویل وقت لگ گیا ۔

(جاری ہے)

آگ کے نتیجے میں فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جبکہ پوری عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ، فائر بریگیڈ حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا ہے ۔

آگ بجھانے کے عمل میں کے پی ٹی اور ڈی ایچ اے کے فائر ٹینڈر سمیت 40 سے ذائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ پانی کا زخیرہ اور گاڑیوں میں ڈیزل ختم ہو جانے کے باعث دو مرتبہ ریسکیو عمل روکنا بھی پڑا ۔ آگ کے باعث فیکٹری کی مکمل تباہی کے نتیجے میں نہ صرف بھاری مالی نقصان ہوا ہے بلکہ فیکٹری کے سیکڑوں ملازمین کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :