انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے۔ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر بڑھانا غیر ضروری ہے ‘شاہد آفریدی
ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:16
دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہارنے پر پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے۔ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر بڑھانا غیر ضروری ہے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میچ کی فتح ہر شعبے میں کیوی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے۔نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سترہ رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے بلاوجہ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو خوف سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کر کے چانس لیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سہیل تنویر موجود تھے۔ لیکن ہم دباوٴ سے نہ نکل سکے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی دباوٴ سے با آسانی نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں وہی انٹرنیشنل کرکٹ میں آگے جاسکتے ہیں۔
وہ ساتھی پلیئرز کو یہی سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمر گل کو سراہتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ کم بیک میچ میں عمر گل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے بھی تیار ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔ ہم نے پہلے میچ کی پرفارمنس کا ہر رخ سے جائزہ لے کر پلاننگ کی جو کامیاب ثابت ہوئی۔ فتح ہر شعبے میں کیویز کی برتری کا ثبوت ہے۔ ان کنڈیشنز سے خود کو جلد ایڈجسٹ کرکے عمدہ کھیل پیش کرنا بہت بڑی بات ہے۔ توقع ہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.