پیپلزپارٹی ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، عابد حسین صدیقی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے میں پاکستان کا جو حشر ماضی میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے آمریت ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ ہماری جدوجہد عوامی حقوق کیلئے جاری رہے گی اور ہم چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو مضبوط قوت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران ملک کو بند گلی میں دھکیل کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کو جام کرنے سے وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں آئیگا۔

(جاری ہے)

ایسی سوچ کسی سیاستدان کی نہیں ہوسکتی بلکہ یہ آمرانہ سوچ کی بھرپور عکاسی ہے بہتر یہی ہے کہ عمران خان دوہرے میعار کو تر ک کرتے ہوئے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بحیثیت پارٹی سربراہ اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اور دھرنا پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی بحران کا فوری اور پر امن طور پر حل نکالیں ، دھرنے ریلیاں مسائل کاحل نہیں ملکی مسائل کاحل جمہوریت میں ہے۔