علم اور ہنر کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن نہیں،نویدزمان خان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:44

شیرانی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)علم اور ہنر کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن نہیں بہترین اور معیاری تعلم سے آراستہ ہوکرہی طالب علم ملک وقوم کے معمار بن جاتے ہیں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ا ن خیالات کا اظہارکمانڈر29بریگیڈوچیر مین آرمی پبلک سکول و کالج بریگیڈیرنویدزمان خان نے طلباء طالبات کا سالانہ مطالعاتی وثقافتی نمائش کے انعقادکے موقع پر لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پرسنیئر سیکشن کی ہیڈسدرہ عُمیرجونیئر سیکشن کی ہیڈشیرین نادراور سکول و کالج سٹاف بھی اُن کے ہمراہ تھیں نمائش میں طلباء اور طالبات کے والدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی طلباء و طالبات نے انتہائی جوش و خروش سے سرگرمیوں میں حصہ لیاسکول کے طلباء و طالبات نے مختلف ماڈل بنائے اور علاقے کی ثقافت کے حوالے سے اسٹال لگائے تھے نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے چیرمین اے پی ایس بریگیڈیئرنوید زمان خان نے طلباء و طالبات کے مطالعاتی و ثقافتی سٹالز اور ماڈلز میں دلچسپی ظاہر کی اس موقع مہمان خصوصی چیرمین آرمی پبلک سکول ایند کالج و بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر نوید زمان تمام سیکشن کے سربراہان اور طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلباء و طالبات کی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے نے آرمی پبلک سکول ایند کالج تعلیمی شعبے کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے آرمی پبلک سکول ایند کالج کا شمار بہترین اداروں میں ہوتا ہے جس کاسہا ر ہ اسٹاف اور اساتذہ کے سر ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد جاری رہیگا