وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس ڈاکٹریوسف سیمی نیازی شعبہ قانون کے چیئرمین مقرر

ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرظفراقبال کی منظوری کے بعد رجسٹرارجامعہ اردو نے اسسٹنٹ پروفیسرمحمد یوسف سیمی نیازی کو شعبہ قانون کا چیئرمین مقررکردیا ہے۔

(جاری ہے)

یوسف سیمی نیازی نے ایل ایل بی ۔ ایل ایل ایم اور ایم اے اسلامک اسٹڈیز کررکھا ہے اس کے علاوہ جامعہ کراچی سے ایم فل /پی ایچ ڈی کے طالبعلم بھی رہے ہیں ۔یوسف سیمی نیازی کوتاحکم ثانی صدرشعبہ قانون مقرر کیا گیا ہے۔