مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 8گول سے شکست دیدی
اتوار 7 دسمبر 2014 16:34
بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) 35 ویں مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 8گول سے شکست دیدی۔کالنگارسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انگلینڈ کی ٹیم نے 8 گول سکور کئے جبکہ اس کے مقابلے میں گرین شرٹس نے صرف دو گول سکور کئے ، انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول 15 ویں منٹ میں ، دوسرا 17 تیسرا 19 ،چوتھا 24 ، پانچواں 26 ، چھٹا 45 اور ساتواں 48 ویں منٹ میں سکور کیا گیا ، گرین شرٹس کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے ، پہلے میچ میں بیلجئم کی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
ٹورنامنٹ میں دنیائے ہاکی کی آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، ہالینڈ، پاکستان، میزبان بھارت، بلجیم، ارجنٹائن، انگلینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 13 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان نے تین بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان کوپول اے میں ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا، انگلینڈ، اوریورپئین چیمپیئن شپ کی سلورمیڈلسٹ بلجیم کا چیلنج درپیش ہے ۔
پول بی میزبان بھارت، اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمنی، نیدرلینڈزاورارجنٹائن پرمشتمل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے۔ 11 دسمبر کوایونٹ کے کوارٹر فائنلز اور 13 دسمبر کو سیمی فائنل ہونگے، جبکہ فائنل 14دسمبر کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.