موبی لنک کا "Lumia" موبائل فون لانچ کرنے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی معاہد ہ

پیر 8 دسمبر 2014 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) موبی لنک نے "Lumia" موبائل فون لانچ کرنے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی معاہد ہ کیا ہے۔ اس پارٹنر شپ کے تحت Lumiaبرانڈ کی مختلف ڈیوائسز متعارف کراوئی جائے گیں۔ اس معاہدے کے تحت پہلی ڈیوائس ، مائیکروسافٹ Lumia-535 14,250 روپے میں متعارف کرائی گئی تھی ۔مائیکروسافٹ Lumia-535ایک جدید موبائل فون ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ سے وابستہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرناہے۔

صارفین پورے پاکستان میں مائیکروسافٹLumia-535، موبی لنک کے تمام بزنس سنٹرزسے خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف کمرشل آفیسر موبی لنک بلال منیر شیخ نے کہاہے کہ موبی لنک اس شراکت داری کے ذریعے دنیا کے بہترین مینوفیکچررزکے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمشتمل موبائل فونز پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے پر یقین رکھتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ ہمارا اشتراک موبائل انٹرنیٹ کے صارفین کے تجربے کوبہتر بنانے اورانھیں پاکستان کے 22 شہروں میں پھیلے ہوئے موبی لنک کے وسیع ترین 3G نیٹ ورک کے ساتھ تیز ترین ڈیٹا کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔مائیکروسافٹ ڈیوائس پاکستان کے کمیونیکیشن منیجرکامران مسعود نیازی نے کہا ہے کہ زیادہ تر کسٹمر زبڑی سکرین اور مناسب قیمت والے فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :