پنجاب میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو سو فیصد سیکورٹی فراہم کی جائے گی ‘ چیف سیکرٹری پنجاب ،
صوبہ میں ہر پولیو ٹیم کیساتھ 2 پولیس کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں ، مہم کا دورانیہ 3سے بڑھا کر 5دن کر دیا ہے ‘ نوید اکرم چیمہ
بدھ 10 دسمبر 2014 18:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ٹیموں کو سو فیصد سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے پنجاب میں جاری پولیو مہم کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پنجاب ، کمشنر لاہور ، سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی سی او لاہور بھی موجود تھے ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبہ کو پولیو فری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں او رپولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مہم کا دورانیہ 3 دن سے بڑھا کر 5 دن کر دیا گیا ہے تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں ۔(جاری ہے)
نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ اگر پنجاب کا موازنہ دوسروں صوبوں کے ساتھ کیا جائے تو پولیو کے خاتمے کے لئے جو مشکلات سیکورٹی کے حوالے سے دوسرے صوبوں کو درپیش ہیں وہ پنجاب میں نہیں ہیں ۔
پنجاب کے اندر صرف چند حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کے مسائل ہیں او ران علاقوں میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں ہر پولیو ٹیم کے ساتھ 2 پولیس کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں تاکہ انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جا سکے ۔ بعد ازاں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.