ٹی وی والے یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے ہم کو کوریج نہ دی تو عوام ان کا جینا حرام کردے گی، الطاف حسین

بدھ 10 دسمبر 2014 19:57

ٹی وی والے یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے ہم کو کوریج نہ دی تو عوام ان کا جینا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی والے یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے ہم کو کوریج نہ دی تو عوام ان کا جینا حرام کردے گی‘ ان کا بیڑا غرق کردے گی۔

(جاری ہے)

ہم نے پی ٹی آئی کارکن کے قتل کی مذمت کی‘ ٹی وی پر 15‘ 15 گھنٹے پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قتل پر ٹاک شوز کئے گئے‘ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہم کو برابری کی بنیاد پر کوریج دی جائے‘ اپنی قومی نمائندگی کے حساب سے میڈیا کوریج چاہتے ہیں۔