طاہر القادری تضادات سے بھرپور خطرناک شخصیت ہیں،خلیجی اخبار ،

عوام مذہبی اداروں کا نیٹ ورک چلانے اور دھرنا دینے والی عوامی تحریک کے رہنماء کے طور پر جانتے ہیں،رپورٹ

بدھ 10 دسمبر 2014 20:31

طاہر القادری تضادات سے بھرپور خطرناک شخصیت ہیں،خلیجی اخبار ،

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) خلیجی اخبار”عرب نیوز“نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طاہر القادری تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں،وہ عالمی سطح پر کوئی معروف نہیں،وہ کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے۔ان کی شخصیت ایک معمہ ہے ، وہ خطرناک کارڈ ہیں قادری کی معمہ بھری شخصیت سے واضح کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست پر مضبوط گرفت ہے۔

انہوں نے اپنے آپ کوایسا آدمی متعارف کرایا جو کرپشن کو ختم کریگا اور توانائی کے بحران کو ختم کریگاتاہم وہ کینیڈا میں ٹم ہارٹنز کی کافی کو ترجیح دیتے ہیں وہ سردی سے ٹھٹرتی عوام سے گرم اور آرم دہ کنٹینرز سے خطاب کرتے ہیں اور فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہیں۔ اخبار نے”قادری - تضادات کاحامل شخص“نامی مضمون میں لکھا کہ اس ہفتے ایک بیمار پاکستانی مبلغ نے طبی علاج کے لئے امریکہ کا سفر کیا، ا س کے دورے نے چند شہ سرخیوں میں جگہ پائی ، وہ کوئی معروف عالمی شخصیت نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان ، کینیڈا اور دنیا میں کہیں کچھ مسلم کمیونٹیز لوگ طاہر القادری کے بارے جانتے ہیں۔وہ ان کی کمزور صحت سے نہیں بلکہ پاکستان میں مذہبی اداروں کا نیٹ ورک چلانے اور دھرنا دینے والی عوامی تحریک کے رہنما کے طور پر جانتے ہیں۔جو انہیں جانتے ہیں ان میں سے اکثر تسلیم کریں گے کہ وہ ایک معمہ ہیں۔ان سب سے بڑھ کر وہ تضادات سے بھرپور شخص ہیں۔

انہوں نے خود کش بم دھماکوں کے خلاف فتویٰ دیا اور امن کی آواز کے طور پر خود کو متعارف کرایا،اب وہ جوشیلی تقریروں کو انقلاب کا نام دیتے ہیں۔قادری کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں ہیں ،حالیہ سالوں میں وہ اعلیٰ درجے کے سیاست دانوں میں شمار کراتے ہیں سب سے پہلے وہ شریف خاندان کے قریب تھے اور ان کی خاندانی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے تھے۔پھر ان کی پارٹنرسپ پرویز مشرف سے ہوئی اور اس کے بعد عمران خان سے مل گئے۔

متعلقہ عنوان :